جلوس کے موقع پر پانچ ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔
ابنا: یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو چوک نواب صاحب، لال کھوہ، مغل حویلی، محلہ شیعیاں سے ہوتا ہوا چوک چوہٹہ مفتی باقر پہنچا۔ جہاں سے رنگ محل چوک میں جلوس کے شرکاء نے علامہ سید حیدر موسوی کی اقتدا میں نماز ظہرین ادا کی۔ نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد جلوس چوک پرانی کوتوالی، کشمیری بازار، ڈبی بازار، چوک پانی والا تالاب، ترنم چوک، بازار حکیماں سے ہوتا ہوا بھاٹی چوک اور وہاں سے کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں لاکھوں عاشقان و عزاداران علی علیہ السلام نے شرکت کی۔
.......
/169